بھارتی ریاست ہریانہ میں بین الاقوامی کبڈی کھلاڑی شیلو بلہارا کی 23 سالہ اہلیہ مسکان نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز دوپہر پیش آیا، گھر والوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
متوفیہ کے اہلِ خانہ کے مطابق مسکان کی شادی دسمبر 2023ء میں شیلو بلہارا سے ہوئی تھی جبکہ نومبر 2025ء میں ان کے ہاں بیٹے ہاردیک کی پیدائش ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسکان نے خودکشی سے ایک روز قبل ایک دکھی پنجابی گانے پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔