راجن پور ؛ بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اسے سچ ثابت کر دکھایا راجن پور میں ایک بکری کی فروخت نے جہاں چھوٹی سی بکری انمول قیمت پر فروخت کر دی گئی۔

راجن میں 15 کلو کی ایک بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ مالک کا کہنا ہے کہ شیری نسل کی ٹیڈی بکری اپنی خوبصورتی، منفرد رنگت اور اعلیٰ نسل کے باعث نایاب ہے اسی لیے اس کی قیمت بھی غیر معمولی رکھی گئی ہے۔

یہی نہیں شیری کے خریدار بھی بارات کی صورت میں کئی گاڑیوں پر آئے اور پھر ڈھول، بھنگڑے اور نوٹ نچھاور کر کے رخصت کیا گیا۔

اس موقع پر قورمے اور میٹھے چاول سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے