وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی کہ گندم کی امپورٹ سرکاری شعبے میں ہوگی یا پرائیویٹ سیکٹر کو گندم درامد کرنے کااختیار دیا جائے۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت امپورٹ کے متعلق آئندہ ھفتے فیصلہ ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب نے 8 لاکھ ٹن، سندھ نے 7 لاکھ ٹن اور کے پی کے نے 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے