براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔
15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے جس میں سہیل سخی بھی شامل تھے۔
بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاپتہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ہے۔
کوہ پیما کی لاش براڈ پیک ٹریکنگ کے لیے جانے والے پورٹرز کو ملی ہے جسے بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے۔
سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا اور ان کی لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لائی جائے گی۔
بیس کیمپ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں۔