حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے: بنگلادیش

بنگلادیش کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش کے حوالے نہیں کرتا تب تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ 2024 میں عوامی انقلاب کے بعد اس وقت کی بنگلادیشی وزیر اعظم بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔

انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد شیخ حسینہ کو بنگلادیش میں سزائے موت کا سامنا ہے اور بنگلادیشی حکومت ان کی حوالگی کے لیے بھارت سے متعدد بار باضابطہ درخواست کر چکی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار اے کے ایم شاہد الکریم نے وزیراعظم طارق رحمان کے آئندہ ہفتے بھارت کے ممکنہ دورے سے متعلق میڈیا کی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ اس دورے کے لیے پہلے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’اس مقصد کے حصول کے لیے ہم نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کریں‘۔

دوسری جانب بھارت کا اس معاملے پر مؤقف ہے کہ بنگلادیش کی جانب سے حوالگی کی درخواست کا قانونی طریقہ کار کے تحت جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ فی الحال زیرِ غور ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے