ایران میں مہنگائی کا نیا ریکارڈ بن گیا

ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایران کے شماریاتی مرکز سے جاری سرکاری اعداد و شمار کےمطابق ملک میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کم ازکم 8 بنیادی اشیاء کی قیمتیں 12 ماہ میں دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 128 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 3.1 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

عرب میڈیاکے مطابق یہ اعداد و شمار ایران میں بڑھتے ہوئے زندگی گزارنے کے اخراجات کے بحران کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ملک کی معیشت بین الاقوامی پابندیوں اور علاقائی تنازعات کے اخراجات کے مشترکہ دباؤ سے شدید متاثر ہو رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے