بھارتی شہر کانپور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی، تاہم کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں سوار زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔