نئی دہلی: ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت گر گئی، 7 طلبہ ہلاک

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نجی ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت گرنے سے 7 طلبہ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق جنوبی دلی میں نجی ہاسٹل کی عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 2لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاک ہونیوالوں کی تعداد7 ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ تقریباً 30 سے 50 طلبہ کے ملبے کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش جاری ہے ۔

بھارتی حکام کے مطابق عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع ہونے اور وہاں مرمتی کام حادثے کی وجہ بنا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے