وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کیمرے والی عینک و جاسوسی آلات پر پابندی لگانے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کو تمام اضلاع سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس میں انسداد رشوت ستانی مہم اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے پولیس کو ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی اور برآمدگی، کیمرے والی عینک سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے پنجاب بھر میں پولیس پیٹرولنگ، پولیس افسران کو تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے پاس خود پہنچنے اور لاہور میں ڈولفن فورس کو پیٹرولنگ کے لیے بائیکس اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں بدمعاشی کلچر برداشت نہیں ہو گا، اس پر معافی نہیں دیں گے۔

انہوں نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی یقینی بنائی جائے، جرائم کے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی اور نیٹ ورک توڑنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے