کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے اخوروال میں کوئلےکی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کے مطابق کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔