ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق درابن کلاں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب کھڑے دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص ہوٹل اور دوسرا پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے