فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بلاک کردیا

دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کردیا۔

5 لاکھ سے زیادہ فالوورز والے مذکورہ فیس بُک پیج کے حوالے سے ترجمان کراچی کے جماعت اسلامی صہیب نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بُک پیج کشمیریوں کی حمایت پر بند ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاؤنٹ اور پیجز کو بند کردیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کراچی کا پیج بھی شامل ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی ا س کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے ،فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جارہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے