پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف مہم چلانے والوں کو ناکامی ہوگی۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کیا ہے، سہیل آفریدی بہترین کام کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والے مایوس و ناکام ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، اور پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔