قلعہ سیف اللہ: ایرانی ڈیزل سے بھری وین مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، 13 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایرانی ڈیزل سے بھری پک اپ مسافر کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عتیق شاہوانی نے بتایا کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی کے قریب علی الصبح ڈ یرہ غازی خان سے آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار تیل بردار پک اپ سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور گاڑیوں میں آگ پھڑک ا ٹھی۔

عتیق شاہوانی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق ہوئےجب کہ ایک مسافر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

ڈی سی قلعہ سیف اللہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کا تعلق ڈیرہ غازی خان، لورالائی اور کوئٹہ سے ہے تاہم لاشیں جھلس جا نے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئی ہیں، لاشوں کو شناخت او ر ڈی این اے کے لئےکوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے