پاک فوج کیلئے امریکا کا تربیتی پروگرام بحال

امریکا نے فوجی تربیتی اور تعلیمی پروگرام میں پاک فوج کے افسران کی شمولیت بحال کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں پاکستانی فوج کے افسران کی شمولیت پر 2 سال قبل پابندی عائد کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کی جانب سے ایک ای میل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکی فوجی تربیتی پروگرام میں شمولیت کی بحالی کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کا فروغ اور مشترکہ ترجیحات کو ایک موقع فراہم کرنا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا ٹھوس اقدامات کے ذریعے ایسی بنیاد رکھنا چاہتا ہے جس سے خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

امریکی فوجی تربیتی پروگرام میں پاکستان کی شمولیت کی بحالی کا فیصلہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب رواں برس امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے درمیان دو ملاقاتیں ہو ئی ہیں۔

پاکستان کے لیے فوجی تربیتی پروگرام میں شرکت کی بحالی کانگریس کی منظوری سے مشروط ہے، امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی متعلقہ کمیٹیوں کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹک ارکان نے فوری طور پر امریکی حکومت کے اس فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے