جسٹس گلزاراحمد کی بطورچیف جسٹس پہلی سماعت

جسٹس گلزاراحمد نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان پہلا کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب کے پٹواری محمد نواز کی برطرفی کے خلاف اپیل مستردکردی۔

سپریم کورٹ میں کيس کی سماعت کےآغازپر وکيل صفائی ذوالفقارملوکا نے جسٹس گلزاراحمد کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی اور کہا خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں آپ بطور چیف جسٹس پہلا کیس میرا سن رہے ہیں۔

چيف جسٹس گلزار احمد نے وکيل کا شکريہ ادا کيا اور کیس کے حوالے سے ريمارکس ديے کہ پٹواری محمد نواز مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا ہے،ملزم نے عدالتی حکم کے خلاف کام کیا۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے محمد نواز کی بر طرفی کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

پٹواری محمد نواز کو 2012 میں نوکری سے برطرف کیا گیا تھا جبکہ پنجاب سروس ٹربیونل نے 2013 ميں اس برطرفی کو برقرار رکھا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئرترین جج جسٹس گلزار احمد نے ہفتہ 21 دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

وہ پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں جو یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے