10 منٹ سے بھی کم وقت میں کچن صاف کریں

گھر کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حصہ یعنی کچن صاف رکھنا سب سے مشکل کام ہے۔

کھانا بنانے کے دوران کچن گندا ہونا تو عام سی بات ہے، لیکن اس گندے کچن کو کس طرح صاف کیا جائے؟

چلیے، ہم آپ کو اس کے لیے چند ٹوٹکے بتائیں جس کو آپ آج سے ہی آزمانے میں بالکل دیر نہ کریں اور 10 منٹس میں کچن صاف کریں۔

[pullquote]مائیکرو ویو صاف کرنے کا آسان طریقہ[/pullquote]

ہمارے کچن میں چولہے کے بعد مائیکرو ویو سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے مائیکرو ویو بھی جلد ہی گندا ہوجاتا ہے، اب اس مائیکروویو کو آسانی سے صاف کرنے کے لیے یہ طریقہ اپنائیں۔

ایک بڑے برتن میں پانی ڈال کر اس میں ایک بڑا لیموں اچھی طرح نچوڑ لیجیے پھر اسی پانی میں نچوڑے ہوئے لیمو کے چھلکوں کو بھی شامل کر لیجیے۔

اب اس برتن کو اپنے مائیکروویو میں 5 منٹ کے لیے رکھ دیجیے، جب مائیکرو ویو کا وقت پورا ہوجائے اور وہ بند ہوجائے تو اسے 15 منٹ تک نا کھولیں۔

مائیکرو ویو میں لیمو اور پانی کی بھاپ اندر لگے داغ اور چکناہٹ کو نکال دے گی، 15 منٹ بعد کسی کپڑےسے مائیکرو ویو کے اندر کے حصے کو صاف کریں۔

[pullquote]کچن کی بدبو ختم کرنے کا آسان طریقہ[/pullquote]

اکثر کچن میں مختلف کھانے بننے کی وجہ سے فضاء میں بدبو آنے لگتی ہے اس بدبو کو ختم کرنے کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ ایک پتیلے میں پانی لیجیے اس کے بعد اس پانی سے بھرے پتیلے میں ایک بڑا کینوں چھلکوں سمیت کاٹ کر ڈال لیجیے۔

اب اس پتیلے کو چولہے پر رکھ دیجیے اور اس میں لانگ، جائفل اور الائچی بھی ڈال کر ابلنے کے لیے چھوڑ دیں۔

ابلنے کے 5 منٹ بعد ہی آپ محسوس کریں گے کہ کچن کی فضاء میں ایک خوشگوار مہک آنا شروع ہوجائے گی۔

[pullquote]کچن کے کیبنٹس چمکدار بنائیں[/pullquote]

کچن میں کیبنٹس بار بار استعمال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کیبنٹس پر داغ آجاتے ہیں، ان کو صاف کرنے اور کیبنٹس کو چمکدار بنانے کے لیے سب سے پہلے آپ ایک اسپرے بوتل کو آدھا سفید سرکے اور اتنی ہی مقدار میں لیموں کے تیل سے بھر لیجیے۔

اس کو اچھی طرح ملا لیجیے اور تولیے کی مدد سے کیبنٹس پر اسپرے کرکے صاف کیجیے، ایسا کرنے سے کیبنٹس کی چمک بھی برقرار رہتی ہے اور اس پر لگے داغ بھی صاف ہوجاتے ہیں۔

[pullquote]جوسر جگ کو صاف کیجیے[/pullquote]

اکثر جوسر کے جگ سے بدبو آنے لگتی ہے اور اس کے بلیڈ کو بھی صاف کرنا خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس سے ہاتھ کٹ جانے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

جوسر کے جگ کو صاف کرنے کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ جگ کو کھنگالنے کے بعد اس میں 5 سے 6 لیمو کاٹ کر ڈال لیجیے اور جگ کو ڈھک کر چلا دیجیے۔

جوسر کو تھوڑی دیر چلنے دیجیے اس کے بعد اندر کے لیمو نکال کر اسی وقت کھنگال لیجیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے