چہرے کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے؟

چہرے کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے؟ سننے میں یہ بات بہت ہی عام لگتی ہے کیونکہ ہم میں سے یہ بات شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ ہمیں چہرہ کتنی مرتبہ دھونا چاہیے۔آپ کے دماغ میں بھی اب اس حوالے سے کئی طرح کے سوال پیدا ہورہے ہوں گے، ہم آج ان تمام تر سوالات کے جوابات ہی بتانے والے ہیں۔چہرہ دھونے کے حوالے سے متعدد ماہرینِ طب نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی ہیں.امریکا کے ریوٹا اسکن کلینک کی بانی ڈاکٹر کنیکا ٹم کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو دن میں دو مرتبہ یعنی صبح اور رات سونے سے قبل منہ دھونا چاہیے۔ماؤنٹ سینائی اسپتال میں کاسمیٹک اور کلینیکل ریسرچ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر جوشوا زیشنر کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن میں صرف ایک مرتبہ ہی منہ دھوتے ہیں تو رات میں سونے سے قبل دھوئیں کیونکہ ایسا کرنا چہرے پر جمی دن بھر کی گندگی صاف کرتا ہے۔اب ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح کی جلد کو کتنی مرتبہ منہ دھونا چاہیے۔

[pullquote]خشک اور حساس جلد[/pullquote]

ماہرینِ طب کے مطابق خشک اور حساس جلد والے افراد کو دن میں ایک مرتبہ ہی منہ دھونا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں ایک مرتبہ منہ دھونے کا بہترین وقت رات ہے، خشک اور حساس جلد والوں کو رات میں منہ دھونے کے بعد جلد کو اچھی طرح موائچراز کرکے سونا چاہیے۔

[pullquote]چکنی اور ایکنی والی جلد[/pullquote]

ماہرینِ طب کے مطابق جن کی جلد چکنی اور ایکنی والی ہوتی ہے انہیں دن میں دو مرتبہ منہ دھونا چاہیے۔ دن میں دو مرتبہ منہ دھونے کا بہترین وقت صبح اور رات ہے یعنی انہیں ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ رات میں منہ دھو کر سونا چاہیے۔

[pullquote]حساس جلد[/pullquote]

ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی جلد ایسی ہے جو کبھی خشک ہوتی ہے تو کبھی چکنی تو تو اس طرح کی جلد کے لیے آپ کو بھی دن میں دو مرتبہ یعنی صبح اور رات میں منہ دھونا چاہیے۔

[pullquote]جم اور ورزش کرنے والے افراد[/pullquote]

ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو روزانہ جم جاتے ہیں یا گھر میں بھی ورزش کرتے ہیں تو اس صورت میں انہیں پسینہ بھی خوب آتا ہے، ایسے افراد کو جب ضرورت پڑے انہیں منہ دھو لینا چاہیے یا دن میں کم از کم 3 مرتبہ ایسا کرنا چاہیے۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے