وزیراعظم نے منشیات کی روک تھام کیلئے ’زندگی‘ ایپ لانچ کردی

وزیر اعظم عمران خان نے ’زندگی‘ ایپلیکیشن لانچ کردی اور اسے منشیات کی روک تھام کے ضمن میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ایپ لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تباہ کن ہیں، پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کريں گے، اسکولوں اور کالجوں میں منشیات کا استعمال باعث تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں منشیات آگئی ہے، اسکولوں کے بچوں کو منشیات کی سمجھ نہیں، بچوں سے زیادتی کے واقعات پر لوگ بات نہیں کرتے، ایک طرف اسمارٹ فون سے آگاہی پیدا کی جا رہی ہے، دوسری جانب اسمارٹ فون کے ذریعے بچوں سے زیادتی اور منشیات بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آگہی کیلئے اسکول ٹیچرز اور علماء کا کردار اہم ہے، اسکولوں میں بچوں کو منشیات کے نقصانات سے آگہی دی جانی چاہیے، بچوں سے زیادتی کی روک تھام، انسداد منشیات شہریوں کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سماجی دباؤ کے باعث ایسے واقعات سامنے نہیں لائے جاتے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے تدارک منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت میں پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا تیار کرلیا ہے، منشیات فروش سماج شمن ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ زندگی ایپلیکیشن کی بدولت منشیات کی روک تھام ، اور منشیات سے متعلقہ تمام ضروری معلومات کی فراہمی میسر آئے گی اور معاشرے کو منشیات کی عفریت سے محفوظ رکھنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے