لاہور اور فیصل آباد کے لاکھوں بچے زائد المیعاد چاکلیٹ کھانے سے بچ گئے

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے غیر معیاری اور مضر صحت چاکلیٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 ہزار کلو زائدالمیعاد چاکلیٹ قبضے میں لےلی۔

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زائد المیعاد چاکلیٹ سے بھرے 2 ٹرک پکڑ لیے۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سیال فلور مل کے قریب فیصل آباد روڈ پر چاکلیٹ سے بھرا گودام بھی پکڑا گیا جہاں سے 80 ہزار کلو خام مال قبضے میں لے لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) فوڈ اتھارٹی پنجاب عرفان میمن کے مطابق وسیم اسلم نامی سپلائر زائد المیعاد چاکلیٹ پروڈکشن یونٹ سے خرید کر فیصل آباد لے جارہا تھا، جہاں کیمیکلز لگا کر اور فنگس ختم کر کےاس چاکلیٹ کو دوبارہ پیک کیا جانا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مقدمہ درج کر اکے سپلائر کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش کو اسٹور یا فروخت کرنا سنگین جرم ہے، بچوں کی اشیاء میں جعل سازی کرنے والے قوم کے مستقبل کے دشمن اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے