طلبہ میں شخصیت کی تشکیل کےحوالے سے سرگودھا یونیورسٹی میں سیمنار

سرگودھا یونیورسٹی نے ”طلبہ میں خو د اعتمادی اور شخصیت کی تشکیل“ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا انعقاد کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر اورشعبہ نفسیات کے تحت کیا گیا۔

ورکشاپ میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف نمبر تین ”اچھی صحت اور بہبود“ کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ کی ذہنی نشو و نما پر توجہ دی گئی۔ ورکشاپ مرحلہ وار شعبہ سوشیالوجی اینڈکریمنالوجی، شعبہ معاشیات اور نون بزنس سکول میں منعقد کی گئی جن میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجمہ اقبال ملک، ڈاکٹر محسن عطاءاور کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے کونسلنگ سیکشن کی ٹیم نے طلبہ کو بتایا کہ کردار سازی اور خود اعتمادی کا تعلق انسان کے پختہ ارادوں، مستقل مزاجی اور ہمت و حوصلہ سے ہے اور مضبوط اعصاب کا مالک انسان ہی مشکل سے مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرسکتا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے مزید سیشن اور تربیتی ورکشاپس یونیورسٹی کے ہر شعبے میں منعقد کرائی جائیں گی تا کہ طلبہ کے متعلقہ شعبہ جات میں ہی ان کی شخصیت سازی پر توجہ دی جا سکے ۔

[pullquote]سرگودھا یونیورسٹی میں سابق شعبہ اردو ڈاکٹر طاہر تونسوی کے انتقال کے حوالے سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد[/pullquote]

سرگودھا یونیورسٹی میں سابق شعبہ اردو ڈاکٹر طاہر تونسوی کے انتقال کے حوالے سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شعبہ اردو کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

صدر شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں ڈاکٹر خالد ندیم نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم طاہر تونسوی بہت خوبصورت اور دل نواز شخصیت کے مالک تھے اور شعبہ اردو کے فروغ کیلئے بہت فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے شعبہ اردو میں2010ءمیں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی،2008ءمیں ایم فل اور بعد ازاں پی ایچ ڈی پرگرام کا اجراءبھی انہی کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

شعبہ اردو کی تعمیر و ترقی کے لیے انہوں نے جس طرح اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں وقف کیں وہ لائقِ تحسین ہے۔ تعزیتی اجلاس میںشعبہ اردو کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے