کورونا وائرس کی تشخیص کے آلات جاپان سے پاکستان پہنچ گئے

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاپان نے مرض کی تشخیص کا سامان پاکستان کو عطیہ کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے قومی ادارہ برائے متعدی مرض کی جانب سے پاکستان کے لیے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے آلات (پرائم اور پروبس) بھجوادیے۔

سامان کی یہ ترسیل جاپان اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوسکی ہے اور ان ہی کوششوں کے نتیجے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سامان 3 فروری کو جاپان سے پاکستان پہنچا جہاں اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے سے اسے وصول کیا۔

پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر متسودہ کونینوری نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے بہت ہی کم وقت میں وائرس کی تشخیص کے سامان کی ترسیل کو ممکن بنایا جاسکا۔

ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان آلات کی مدد سے مرض کی جلد تشخیص میں مدد ملے گی اور لیب کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا اورساتھ ہی پاکستان کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر سکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے