سندھ حکومت نے صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق صوبے کے نجی و سرکاری اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کل سے 13 مارچ تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نےگزشتہ ہفتے جمعرات 27 فروری سے 2 مارچ تک صوبے کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تعطیلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزارت تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا تھا۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اب صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کل سے 13 مارچ تک بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیاہے ۔