کراچی کے تاجروں کا کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان

کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں نے کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ 28 دن سے کراچی بند ہے اور لوگ سسک رہے ہیں، کراچی سے کشمور تک کا تاجر بدحال ہوچکا ہے، چھوٹے تاجر اوران کے ملازم فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل تنخواہیں ادا کی ہیں، کل سے تمام حفاظتی انتظامات کےساتھ دکانیں کھول دیں گے۔

جمیل پراچہ کا کہنا تھاکہ دوسرا آپشن یہ ہےکہ اہل خانہ کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ جائیں اور دکانوں کی چابیاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمع کرادیں گے، ہم نے پہلے اعلان کیا لیکن وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ نےکوئی رابطہ نہیں کیا لہٰذا تمام تر صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ اورگورنرہاؤس ہیں۔

دوسری جانب تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ اب مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے، کل سے ہم اپنا کاروبار کھول لیں گے، ہم حفاظتی اقدامات کے ساتھ کاروبار کھول لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے کا احترام کیا اور ہم نے ساتھ دیا لیکن لاکھوں لوگ ہمارے پاس ملازم ہیں جنہیں ایک ماہ کی تنخواہ دے دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے