محکمہ تعلیم سندھ کا فیسیں کم نہ کرنے پر 55 نجی اسکولوں کو شوکاز جاری

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے فیسیں کم نہ کرنے اور اسٹاف کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر 55 نجی اسکولوں کو شوکاز جاری کردیے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق محکمہ تعلیم نے 2 روز قبل 30 نجی اسکولوں کو بھی شوکاز بھیجے تھے جس کے بعد آج مزید 55 اسکولوں کو شوکاز جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق اب تک ایسے 85 نجی اسکولوں کو شوکاز جاری کیے جاچکے ہیں جنہوں نے اسٹاف کو تنخواہیں ادا نہیں کیں اور فیس میں بھی 20 فیصد کمی نہیں کی۔

ترجمان کے مطابق نجی اسکولوں نے ایک ہفتے کے اندر اسٹاف کو تنخواہیں ادا نہ کیں تو سخت کارروائی ہوگی اور نجی اسکولز طلبہ کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کو بھی یقینی بنائیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام نجی اسکولوں کو وقت پر اسٹاف کو تنخواہ دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث اسکول 31 مئی تک بند ہیں جبکہ ایسے میں پرائیویٹ اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک کے دیگر صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں بھی فیسوں میں 20 فیصد کمی کی گئی تھی اور اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چینلج کیا گیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے