واٹس ایپ پر اب ایک ساتھ 8 لوگ ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام تر دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے تمام تر لوگ آن لائن کلاسز اور گھروں میں رہ کر ہی دفاتر کا کام کر رہے ہیں۔

اپنے اپنے گھر میں رہ کر کام کرنے سے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کے لیے ویڈیو کالنگ کی ایپس اسکائپ اور زوم کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ ان ایپ کو استعمال کرکے متعدد صارفین ایک ساتھ ویڈیو کالنگ کر سکتے ہیں۔

اسی ضمن میں فیس بک کی زیرِ ملکیت ایپ واٹس ایپ نے بھی اپنے ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

اب واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ویڈیو کالنگ کے دوران اب 8 لوگ ایک ساتھ بات کر سکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر صرف 4 صارفین ویڈیو کالنگ کے ذریعے ایک ساتھ جڑ سکتے تھے لیکن اب حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے صارفین کی گنجائش بڑھا کر 8 کردی ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے جب کہ تمام تر صارفین تک اس فیچرکی رسائی میں کچھ وقت درکار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے