کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، 212 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 212 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ گزشتہ روز کورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک دن میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1076 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے جب کہ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا 1345، بلوچستان 495، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 194 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

[pullquote]خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان[/pullquote]

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 212 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہے، سندھ 66، پنجاب 51، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

[pullquote]سندھ میں کورونا [/pullquote]

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے حوالے سے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں آج 320 نئے کیسز آئے ہیں، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے پورے ملک میں 10 ہزار کیسز ہوگئے ہیں۔ ان 320 میں سے 308 کورونا کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔

[pullquote]رمضان المبارک کے لیے احتیاطی تدابیر اور اصول جاری[/pullquote]

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا، باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں، قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہش مند گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔

[pullquote]پی آئی اے کنٹری منیجر بھی کورونا کا شکار[/pullquote]

متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

[pullquote]کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:[/pullquote]

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے