خیبرپختونخوا: کوروناکے باعث اموات بڑھ رہی ہیں

پشاور(لحاظ علی)خیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث اموات کا پارہ مسلسل چڑھ رہاہے اورسرکاری اعدادوشمارکے باعث صوبے میں روزانہ12افرادکوروناکے باعث جہاں فانی سے کوچ کرجاتے ہیںتاہم حیران کن امریہ ہے کہ کوروناعورتوں کی نسبت مردوں پر شدیدبھاری رہااورابتک کے اعدادوشمارکے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث مرنےوالوں میں 78فیصدمردجبکہ 22فیصدخواتین ہیںاسی طرح خیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث جتنی اموات واقع ہوئی ہیں ان میں سے 87فیصدافراد ایک یا ایک سے زائد بیماریوں میں پہلے سے مبتلاتھے۔

[pullquote]خیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث متاثرہ افراد کاتناسب کیاہے؟؟[/pullquote]

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خیبرپختونخوامیں اوسطاً212سے زائدافرادروزانہ کوروناوائرس کاشکارہوجاتے ہیں اورآئے روز یہ گراف بلندسے بلندتک ہوتاجارہاہے ۔اعدادوشمارکے مطابق خیبرپختونخوامیں 40سال سے کم عمرکے صرف سات فیصدافرادکوروناوائرس کاشکارہوچکے ہیں 93فیصدافرادکی عمریں 40سال سے زائد ہیں اسی طرح متاثرہ افرادمیں 88فیصدافراد کسی بھی دوسری بیمارکاشکار نہیں تاہم 12فیصدمیں سب سے زیادہ افراد ذیابطیس،امراض قلب،گردوں،کینسر اورسینے سمیت دمے کے امراض میں مبتلا ہیں ۔خیبرپختونخوامیں اب تک جتنے افرادکے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان میں صرف18فیصدافرادمیں کوروناکاٹیسٹ مثبت آتاہے82فیصدافرادکاٹیسٹ منفی آتاہے۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں33فیصدافراد ابتک کوروناکے وائرس میں مبتلاہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں جوملک کے دیگر تمام صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

[pullquote]کوروناکے باعث اموات کا تناسب کیاہے؟؟[/pullquote]

سرکاری اعدادوشمارکے مطابق خیبرپختونخوامیں اموات کی شرح 5.17فیصد ہے یعنی 100میں سے تقریباً5کوروناکے متاثرہ افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں یہ شرح ملک کے دیگرصوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے خیبرپختونخوامیں اب تک کوروناکے باعث مرنےوالوں میں 78فیصدمرد اور22فیصدخواتین شامل ہیں دستاویزات کے مطابق صوبے میں مرنے والوں میں سے93فیصدکی عمریں40سال سے زائد تھیں اسی طرح صوبے میں اب تک جتنے بھی افراد کورونا وائرس کاشکارہوچکے ہیں ان میں 5.3فیصدمرد اور4.8فیصد خواتین جاں بحق ہوئی ہیں باہرسے جتنے افرادبھی آئے ہیں ان میں 0.6فیصدافراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔صوبے میں مرنے والوں میں سے 4.4فیصد نے مقامی طو رپر سفرکیاتھا جبکہ 5.8فیصدایسے افرادجاں بحق ہوئے ہیں جنہوں نے کوئی سفرہی نہیں کیاتھا۔

[pullquote]کوروناکے باعث مرنےوالوں میں کتنے دیگربیماریوں کے شکارتھے؟؟[/pullquote]

محکمہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث 87فیصدافراد ایک یا ایک سے زائدبیماریوں کے شکارتھے مرنےوالوں میں تقریباً39فیصدافراد امراض قلب میں مبتلاتھے ،31فیصد ذیابطیس،14فیصدہائپرٹینشن،10فیصد سانس یادمہ اور3فیصد گردوں کے امراض میں مبتلا تھے دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث ایسے افراد جن کی موت کے وقت ایک ایک سے زائد بیماریاں تھیں،ان میں85فیصدمرد اور15فیصدخواتین شامل ہیں۔

[pullquote]خیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث کتنے افرادمتاثرہوسکتے ہیں؟؟[/pullquote]

صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا بتاتے ہیں کہ خیبرپختونخوامیں کوروناٹیسٹ کی استعدادبہت کم ہے صوبے میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کے متعلق مختلف فارمولوں پر عمل درآمدکیاجاتاہے ایک اندازے کے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث ابتک 60ہزارافرادمبتلاہوچکے ہیںاورآئے روز اس میں اضافہ ہورہاہے ،صوبائی وزیر بتاتے ہیں کہ کوروناکے باعث مبتلا افرادکو کوئی بھی چیلنج کرسکتاہے لیکن ہمارایہ دعویٰ سوفیصددرست ہے کہ خیبرپختونخوامیں کورونا کے باعث اموات کو نہیں چھپایاجارہااور عالمی ادارہ صحت کے پروٹوکول کے مطابق مرنے والوں کو کورونا کی لسٹ میں شامل کیاجاتاہے جن میں 17جاں بحق افرادکے کوروناٹیسٹ انکی موت کے بعد موصول ہوئے تھے ۔ تیمورسلیم جھگڑابتاتے ہیں اس وقت ہمارے ٹیسٹوں کی استعداڈیڑھ ہزارسے زائد ہے عنقریب دوہزار ٹیسٹ روزانہ کی بنیادپرکئے جائینگے اورتوقع ہے کہ جون کے وسط تک ٹیسٹوں کی استعدادروزانہ چار ہزار تک بڑھائی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کے پروٹوکول کے مطابق اگرکوئی بھی شخص کسی بھی دوسری بیماری کے باعث مرجائے اوراسے کوروناہو تومرنےوالوں کو کوروناکی فہرست میں شامل کیاجائے گاسوائے حادثات جیسے روڈایکسیڈنٹ ہوتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے