ہائی پاور ٹیشن لائن کے 18 ٹاور گر نے سے کئی علاقے بجلی سے محروم

وندر میں 66 کے وی ہائی پاور ٹیشن لائن کے 18 ٹاور گر گئے جس کے باعث اوتھل، بیلہ، لاکھڑا اور لیاری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر میں ٹاورز زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے گرے ہیں جن کی بحالی کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹاورز کی بحالی اور مرمت میں کم از کم دو دن لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق کھمبے گرنے اور تاریں ٹوٹنے کے باعث اوتھل، بیلہ، لاکھڑا، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے