پی ٹی آئی اگر اب بھی اپنا آئینی وقانونی کردار نبھائے تو سوچا جاسکتاہے: رانا ثنااللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو فون تک نہیں کیا، موجودہ وزیراعظم جب بھی ایوان آتےہیں، اپوزیشن لیڈر سےہاتھ ملاتے ہیں، اپوزیشن کے اپنے رویوں کی وجہ سے ان کا نقصان ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خود افسوس ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نظربند کرنا پڑا، سب کو معلوم ہے کہ وہ لانگ مارچ سےمتعلق کیا گفتگو کیا کرتی تھیں، عمران خان کی بہنوں نے بیانات دیے کہ گورنرہاوس پرچڑھاو کردو، صورتحال کو کنٹرول کرنےکیلئے نظربندی مجبوری تھی۔

وزیراعظم کے مشیر نےکہا کہ سب کے علم میں ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مافیا کس قسم کی گفتگو کرتارہاہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وہ آئینی و قانون کردار ادا کرنے پر رضا مند ہوجاتے تو عبوری نظام کی ضرورت ہی نہیں تھی، ابھی بھی پی ٹی آئی اپنا آئینی وقانونی کردار نبھائے تو سوچا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا فوری طور پر قلع قمع نہ کیاگیا، دہشتگردی کےخلاف قوم متحدہ نہ ہوئی،صوبائی اورمرکزی حکومت کی ایک پالیسی نہ ہوئی تو ملک کے وجود کوخطرہ ہے۔

بھارت اب پاکستان کے ساتھ روایتی جنگ نہیں لڑ سکتا، بھارت نے اپنے ٹھکانے افغانستان میں جما لیے اور پیسےدےکردہشتگردی کروارہاہے جبکہ پورا خطہ پاکستان کو سیکیورٹی پرووائڈر کے طور پر دیکھ رہاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے