پنجاب میں تمام کلاسز کے امتحانی نصاب کو کم کرنے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام کلاسز کے امتحانی نصاب 2021 کوکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام مضامین کا سلیبس تیار کر لیا ہے جب کہ تمام مضامین کا سلیبس 40 سے 50 فیصد کم کردیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق ہرکورس کے مخصوص اور اہم مضامین سلیبیس کا حصہ ہیں جب کہ سلیبیس 6 ماہ ستمبر سے فروری تک کے دورانیے کے لیے تیار کیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائریکٹر کریکیولم اور ماہر اساتذہ اسمارٹ سلیبس کا جائزہ لیں گے جب کہ آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی اسی سلیبس سے لیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے