ڈپریشن کو مزید بدتر بنانے والی غذائیں

بیماریوں کا انسان کے طرز زندگی سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے، انسان جس طرح کی غذا کا استعمال کرتا ہے وہی اس کی صحت کی عکاسی کرتا ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ اضطراب اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں اور اس دوران ایسی غذا کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں جو کہ ڈپریشن کے دوران صحت کے لیے مزید خطرے کا باعث ہو سکتی ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی ہی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں ڈپریشن یا اضطراب کی کیفیت میں استعمال کرنا مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

[pullquote]کافی[/pullquote]

آپ کو بھی کافی اور ڈپریشن کے دوران تعلق حیران کُن لگ رہا ہوگا، دراصل کافی کے اندر کیفین پائی جاتی ہے اور اگر آپ اضطراب یا ڈپریشن میں بار بار کافی پیتے ہیں تو یہ اس کیفیت کے لیے درست انتخاب نہیں ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود کیفین جسم میں موجود اسٹریس ہارمون کو خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے دل کی دھڑکن اور خون کی روانی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

[pullquote]انرجی ڈرنکس[/pullquote]

جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ انرجی ڈرنکس ہماری صحت کے لیے کافی نقصان کا باعث بنتی ہیں، انرجی ڈرنکس میں بھی کیفین پائی جاتی ہے جو کہ ڈپریشن کو مزید بدتر کر سکتی ہے۔

[pullquote]سفید بریڈ[/pullquote]

سفید بریڈ، سفید چاول اور سفید پاستا یہ تمام تر چیزیں پروسیسڈ ہوتی ہیں جب کہ ان میں ریفائنڈ شکر ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے مضر سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ریفائنڈ شکر سے خون میں موجود شکر کی مقدار تیزی سے بڑھتی ہے اور کچھ دیر بعد یہ مقدار فوراً ہی کم ہو جاتی ہے، اچانک سے مقدار میں تیزی اور کمی اضطراب میں مبتلا کر سکتی ہے۔

[pullquote]تلی ہوئی اشیاء[/pullquote]

تلی ہوئی اشیاء یعنی چپس، بروسٹ، ڈونٹس اور اس طرح کے دیگر کھانوں کا روزانہ استعمال کرنے سے آپ نا صرف ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں بلکہ اس سے آپ کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنی خوراک سے تلی ہوئی چیزوں کو نکالنا ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے