پنجاب میں پڑھے لکھے بے روزگار افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک پہنچ گئی۔ صوبے میں لیکچرار کی 2500 نوکریوں کے لیے پونے پانچ لاکھ درخواستیں آگئيں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن ذرائع کے مطابق پہلے تحریری ٹیسٹ ہوگا، اس کے بعد انٹرویو کے لیے 12255 امیدواروں کو بلایا جائے گا۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن ذرائع کےمطابق خواتین کی ایک ہزار 435 اسامیوں کے لیے 3لاکھ 18 ہزار 701 خواتین امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ مرد لیکچرارکی ایک ہزار 16 اسامیوں کے لیے ایک لاکھ 57 ہزار 211 درخواستیں آئیں۔
ان امیدواروں کا اب تحریری امتحان ہوگا،جبکہ 4لاکھ 75 ہزار912امیدواروں میں سے صرف 12 ہزار 255 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا،جن میں سے 2 ہزار 451 لیکچرار منتخب کیےجائیں گے۔