اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔
ملک بھر میں تقریباً 7 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز بھی جاری کیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنےپر 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں ایک اور آزاد کشمیر میں 5 تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے۔