کس عمر کے بچے کو کس وقت سونا چاہیے؟

بچوں کو صبح سویرے اٹھ کر اسکول جانا سب سے مشکل کام لگتا ہے اور وہ صبح سویرے کافی سست بھی نظر آتے ہیں جس کہ ایک وجہ وقت پر نہ سونا بھی ہے۔

بچے، بوڑھے یا نوجوان ہر انسان کے لیے ہی وقت پر سونا نہایت ضروری ہے اور بھرپور نیند لینے کی وجہ سے انسان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

بچوں کی نیند کے حوالے سے پریشان والدین کو یہ بات ضرور معلوم ہونی چاہیے کہ کس عمر کے بچے کو کتنا سونا چاہیے؟

امریکا کے ولسن ایلیمنٹری اسکول کے استاد کی جانب سے فیس بک پر ایک چارٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس عمر کے بچوں کو کتنا سونا چاہیے۔

مذکورہ چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے جاگنے کے وقت کے مطابق ان کے سونے کا وقت بتایا گیا ہے۔

یہ چارٹ تمام والدین کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اس پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے بچے کو ایک صحت مند طرز زندگی فراہم کر سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے