نجاب: اسکولوں کے 32 بچوں میں کورونا کی تصدیق، 2 اسکول بھی سیل

لاہور: پنجاب کے مختلف اسکولوں کے 32 بچوں اور 2 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جب کہ ننکانہ صاحب میں کورونا کیسز سامنے آنے پر دو اسکول سیل کردیے گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گوجرانوالہ میں 24 طلبہ اور ننکانہ صاحب میں 7 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کیےجا رہے ہیں۔

بھکر، لودھراں میں ایک ایک بچہ جب کہ 2 اسکولزکے 2 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے، ننکانہ صاحب میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول سیل کردیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ کے لیے 14746 سرکاری، 1566 پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کےنمونے لیے جاچکےہیں، 2 سے زائد بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسکول 5 دن سیل کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں، 50 فیصد بچے ایک دن اور 50 فیصد اگلے روز اسکول آیا کریں گے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں جس بھی اسکول سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شکایات ہوں گی انہیں فوری طور پر سیل کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے