پاکستان کابڑااسپتال پمز، گندگی کا ڈھیر، وزیراعظم کا افتتاح کردہ لنگرخانہ بھی بند

پمزہسپتال اسلام آباد میں سہولیات کا فقدان ، بینک ہے نہ اے ٹی ایم، عمران خان کاافتتاح کردہ احساس لنگربھی بندہے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر سماجی کارکنان سیّدمزمّل حسین،وحیداحمداورمحمدیوسف خان نے حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انہیں پمزمیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی ہے کہ ہسپتال میں مریضوں ہی نہیں ڈاکٹروں اوردیگرسٹاف کوبھی شدید مشکلات کا سامناہے۔ ہسپتال میں بینک اور اے ٹی ایم کی سہولت تک موجود -م= نہیں . اسی طرح اسپتال میں صفائی ستھرائی کاخاتمہ ہوچکاہے۔

سیّدمزمّل حسین، وحیداحمد اورمحمدیوسف خان نے مزیدکہاکہ انہیں یہ دیکھ کر تعجّب ہوا کہ غریب مریضوں کے لیے وزیراعظم عمران نے جس احساس لنگرخانے کاافتتاح کیاتھا، وہ بندہوچکاہے۔ اس لنگر خانے کا بڑا چرچا کیا گیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے