خیبرپختونخوا: تعلیمی اداروں سے کورونا کے 53 مریض سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 53 مریض سامنے آگئے۔

جیو نیوز کو موصول ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈیٹا منیجمنٹ ٹیم کووڈ 19 کی تعلیمی رپورٹ کے مطابق 2 سے 14 ستمبر تک 1239 نمونوں میں سے 1082 کے نتائج منفی اور 25 کے مثبت آئے جب کہ گزشتہ 21 دنوں میں تعلیمی اداروں سے مجموعی 76 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر سے اب تک صوبے کے تعلیمی اداروں سے 9889 نمونے حاصل کیے گئے، ان نمونوں میں سے 4081 کے نتائج منفی اور 53 کے مثبت آئے ہیں جب کہ5757 نمونوں کے نتائج ابھی نہیں آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 22 ستمبر کو 6 اضلاع میں مقررہ ہدف سے کم نمونے لیے گئے ہیں، صوبے کے 5 اضلاع میں ہدف سے زیادہ نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جہاں سے ایک مثبت کیس سامنے آتا ہے وہاں کلاس روم بند کر کے جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جب کہ ایک سے زیادہ کیس آنے پراس ادارے کو 5 روز کے لیے بند کرکے جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے