کراچی: نیب نے محکمہ بلدیات کے 2 افسران کو گرفتار کرلیا

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملیر کے 2 سابق ضلعی میونسپل کمشنرز کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات کے 2 افسران رحمت اللہ شیخ اور منظور عباسی کو اتوار کی رات کراچی کے علاقے کلفٹن سے حراست میں لیا گیا، ملزمان پر ضلعی میونسپل کارپوریشن ملیر میں کروڑوں روپے کی خرد برد اور جعلی بلز کے ذریعے فرضی کمپنیوں کو ادائیگیاں کرنے کے الزامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم رحمت اللہ شیخ سندھ کے محکمہ بلدیات کے وزراء بلدیات سعید غنی اور ناصر شاہ کا فوکل پرسن بھی رہ چکا ہے جب کہ رحمت اللہ شیخ کو کچھ عرصہ قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے عہدے سے ہٹایا تھا۔

ذرائع کے مطابق رحمت اللہ شیخ پر جعلی بھرتیوں اور ضلعی میونسپل کارپوریشن ایسٹ کراچی میں بھی کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں جب کہ دوسرا ملزم منظور عباسی اس سے قبل نیب کے ایک کیس میں رضاکارانہ رقم واپس بھی کر چکا ہے اور اس کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کے سلسلے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے