کراچی: کلفٹن میں زیادتی کیلئے بچی کا اغوا، ایک ملزم گرفتار، تین فرار

کراچی: کلفٹن میں 4 درندہ صفت انسانوں نے 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے لیے اغوا کیا اور ناکامی پر اسے بلڈنگ سے نیچے پھینکنے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کے مطابق کلفٹن کی شاہ رسول کالونی میں 4 افراد 12 سالہ بچی کو زبردستی بلڈنگ میں لے گئے اسی دوران بچی کی والدہ اور بھائی کو ایک شخص نے بتا دیا تو وہ دونوں جیسے ہی بلڈنگ میں پہنچے تو ملزمان بچی کو نیچے پھینکنے کی کوشش کررہے تھے۔

بچی کے بھائی نے فوراً 15 پر پولیس کو اطلاع دی تاہم 3 ملزمان فرار ہوگئے جب کہ ایک ملزم پکڑا گیا۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں، 25 تاریخ کو واقعہ پیش آیا تھا اور پولیس تاحال فرار ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے