نوازشریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانیوالا خود بھی کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا مدعی بدر رشید ہیرا خود بھی کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلا۔

پولیس کے مطابق بدر رشید ہیرا پر اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کےمقدمات درج ہیں جن میں اقدام قتل کے مقدمات تھانا شاہدرہ جب کہ ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانا شرقپور میں درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بدر رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے دست درازی کا مقدمہ تھانا پرانی انارکلی میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق بدر رشید ہیرا تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چیئرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے اور بعض مقدمات میں گرفتار بھی ہوا۔

خیال رہے کہ مدعی بدر رشید خان ہیرا پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کا صدر ہے اور اس کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جب کہ حکومت نے اس مقدمے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے