بلوچستان: ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ میں زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ میں زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افر اد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور 2 طرفہ فائرنگ بند کراکے حالات قابو میں کرلیے جب کہ موقع سے 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سبی اور ڈھاڈر کے اسپتالوں میں منتقل کردیا۔