بہاولپور: چنی گوٹھ میں 4 سالہ بچےکے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق سراج پورکے مقامی زمیندار کے 4 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور واقعے میں ملوث ملزم بچے کے گھر پر ہی ملازمت کرتا تھا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ابتدائی رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، بچے کو رورل ہیلتھ سینٹر چنی گوٹھ منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچےکے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے مزید تفتیش جاری ہے۔