پاکستان کی ہربیماری کاعلاج ’ووٹ کوعزت دو ‘ میں ہے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن جدوجہد میں داخل ہونے جارہےہیں، ڈھول بجا کر اعلانات کرائیں گے تو ڈھول سےبشیر میمن کی گواہی آئےگی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک کے لیے ن ليگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ہربیماری کاعلاج ’ووٹ کوعزت دو ‘ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلہ کن جدو جہد میں داخل ہونے جارہےہیں، ووٹ کی عزت اور حرمت پامال ہوئی ہے، اس کےگواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ’کیسا غدار ہے جس نے پاکستان کے دفاع کو مضوط کردیا، والد نے کہا بیگ تیار رکھو، گرفتاری ہو تو سینہ تان کرجانا گھبرانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں 72سال بعد مسلم لیگ کا کلچر بدل گیا، ظلم ، جبر اور دھاندلی کے سامنے ن لیگ کھڑی رہی، دھاندلی کےباجود ن لیگ کےٹکٹ ہولڈرز اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے، انتخابات میں دھاندلی تو تین ماہ پہلے شروع ہوگئی تھی، انتخابی حلقوں میں دھاندلی کے عینی شاہد اور گواہ پارٹی کےٹکٹ ہولڈرز بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پھر تابعداروں کو لا یا جاتاہے، ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پھر لاقانونیت، منہگائی اور انتقام ہوتا ہے، ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پھر آئینی و شخصی حقوق پر حکومت کا کنٹرول ہوتاہے،

مریم نے کہا کہ جب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی جاتی ہے اور انتقام نہیں احتساب کی بات کی جاتی ہے تو غداری کے پرچے کٹتے ہیں، نوازشریف کامقدمہ گلی گلی محلے محلے پہنچ چکا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ جب جدو جہد نقطہ عروج پر پہنچے گی ن لیگ کے تمام 84 اراکین قومی اسمبلی نواز شریف کی کال پر استعفیٰ دے دیں گے، پھر کونسا الیکٹورل کالج ہوگا جو سینیٹ کا الیکشن کرے گا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے