نیویارک میں پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلٹ کو مستقل بند کرنے کا اعلان

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ملکیت نیو یارک کے معروف ہوٹل روز ویلٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ہوٹل کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ 31 اکتوبر سے ہوٹل مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے تاہم پیغام بعد میں ہٹا دیا گیا۔

ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک نے یکم نومبر کے بعد کی بکنگ لینے سے انکار کردیا جب کہ اسٹاف ہوٹل کی بندش کی وجوہات بتانے سے بھی انکاری ہے۔

ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک پر رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ہوٹل بند کیا جا رہا ہے لیکن اسٹاف کی طرف سے ہوٹل بند کیے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

پی آئی اے نے روزویلٹ ہوٹل 1970کی دہائی میں خریدا تھا جو نیویارک کے اہم ترین اقتصادی مرکز مین ہٹن میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ستمبر کے اجلاس میں ہوٹل روز ویلٹ کے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے فنڈز کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جائے گا اور اسے تھرڈ پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر سے چلایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے