سول ایوی ایشن اہلکار کی دیانتداری، ائیرپورٹ سے ملنے والے ہزاروں ریال مالک کو لوٹا دیے

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اسٹاف نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے ملنے والے 20 ہزار سعودی ریال مالک کو لوٹا دیے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق گمشدہ رقم جدہ سے آنے والی فلائٹ ایس وی 738 کے مسافر کو واپس کی گئی۔

سول ایوی ایشن کے اہلکار محمد اقبال کے مطابق انہیں 20 ہزار سعودی ریال کنوینر بیلٹ کے پاس ملے تھے۔

دوسری جانب ائیرپورٹ مینیجر نے سی اے اے اسٹاف کی ایمانداری اور فرض شناسی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے