اسموگ کے باعث کورونا میں اضافے کا خدشہ

لاہور: ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ نے اسموگ کے باعث کورونا میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے کہا کہ اسموگ سے کورونا میں اضافے کا خدشہ ہے اس لیے فصل کی باقیات تلف کرنے کیلئے کاشتکاروں کو مشینری دی جارہی ہے، جوکاشتکار مشین کا استعمال نہیں کرے گا اس پر مقدمہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسموگ والے مقامات پر اسموگ ٹاور لگا رہے ہیں جو اسموگ اکٹھا کرکے اسے پانی میں تبدیل کردے گا اور اس سے شہر میں اسموگ میں کمی واقع ہوگی۔

علی اکبر قریشی کا کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو تین دن کے لیے بند کیا جارہا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو ٹھیک ہونے پرچلنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگاڑیوں کے چالان کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت سے فصلوں کی باقیات جلانے کا دھواں پنجاب میں آتا ہے، بھارت کوخط بھیجیں گے کہ فصلوں کونہ جلایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے