شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

سھاھبااسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کیس سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

کابینہ نے شہباز شریف کے کیس سے جڑے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری کی منظوری دی اور جن 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں شہبازشریف کی اہلیہ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹوں کےعلاوہ اپوزیشن لیڈر سے لین دین رکھنے والے7 افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ شہبازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا چکا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر 28 ستمبر کو شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے