مسلم لیگ (ن) کا 12 اکتوبر کو پنجاب کے 4 شہروں میں مظاہروں کا اعلان

اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 12 اکتوبر کو راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں مظاہروں کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اویس لغاری، سائرہ افضل تارڑ اور دیگر رہنما شریک تھے۔

اجلاس میں آئین اور قانون کی بالادستی کےلیے تحریک چلانے کے فیصلے کی تائید کی گئی جب کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے پر تحفظات کا اظہار کیاگیا۔

اجلاس میں پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور گوجرانوالہ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رانا ثناء اللہ نے ہفتے کے روز گوجرانوالہ جلسہ گاہ کے دورے کا فیصلہ کیا جب کہ اجلاس میں گوجرانوالہ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ کمیٹیوں کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں 12 اکتوبر کو راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں مظاہروں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

[pullquote]وزیر قانون پنجاب کا اپوزیشن کو جلسے جلسوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ[/pullquote]

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپوزیشن کو بڑے جلسے جلسوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو کسی بھی شہر میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اتحاد بنے لیکن حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکے، پی ٹی آئی سے زیادہ کسی کے پاس اسٹریٹ پاور نہیں، ضرورت پڑی تو تحریک انصاف بھی اپنی اسٹریٹ پاور دکھائے گی۔

خیال رہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو سابق فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اُس وقت مسلم لیگ (ن) کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے