چارسدہ زیادتی کیس: پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

چارسدہ: ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں پولیس نے مزید 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں 300 سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی جس کے بعد 15 مشتبہ افراد کے سوا تمام کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جب کہ ان مشتبہ افراد سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ میڈیکل ٹیم آج مزید100 مشتبہ افراد کا ڈی این اے کرے گی اور زیرحراست 3 مشتبہ افراد کی ڈی این اے رپورٹ کابھی انتظار ہے جب کہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو 6 اکتوبر کو اغوا کیا گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ بچی کی لاش اگلے روز کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے